انجم سلیمی — شاعر کی تصویر

ویسے تو خود بھی ہُوں گا اپنے ساتھ — انجم سلیمی

شاعر

تعارف شاعری

ویسے تو خود بھی ہُوں گا اپنے ساتھ

ویسے تو خود بھی ہُوں گا اپنے ساتھ
میں نہتا لڑوں گا اپنے ساتھ
میں بھی کیا یاد ہی کروں گا میاں
آج میں جو کروں گا اپنے ساتھ
اپنی خلوت میں اپنی جلوت میں
میں اکیلا رہوں گا اپنے ساتھ
اپنے ہمراہ تم بھی آجانا
میں بھی تم سے ملوں گا اپنےساتھ
یوں بھی جانا کہاں ہے اپنے سوا
ایک دن آ پڑوں گا اپنے ساتھ

Waise to khud bhi hooñ ga apne saath

Waise to khud bhi hooñ ga apne saath
Main nihatta ladoon ga apne saath
Main bhi kya yaad hi karoon ga miyaan
Aaj main jo karoon ga apne saath
Apni khalwat mein apni jalwat mein
Main akela rahoon ga apne saath
Apne hamrah tum bhi aa jana
Main bhi tum se miloon ga apne saath
Yoon bhi jaana kahan hai apne siwa
Ek din aa padoon ga apne saath

شاعر کے بارے میں

انجم سلیمی

انجم سلیمی اردو اور پنجابی کے معروف معاصر شاعر، ریڈیو اینکر اور ادبی و ثقافتی کارکن ہیں۔ وہ 10 اکتوبر 1963ء کو فیصل آباد (سابقہ لائل پور) میں ایک ک...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام