خامشی کا تو نام ہوتا ہے
ورنہ یوں بھی کلام ہوتا ہے
عشق کو پوچھتا نہیں کوئی
حسن کا احترام ہوتا ہے
آنکھ سے آنکھ جب نہیں ملتی
دل سے دل ہم کلام ہوتا ہے
حسن کو شرمسار کرنا ہی
عشق کا انتقام ہوتا ہے
اللہ اللہ یہ ناز حسن مجازؔ
انتظار سلام ہوتا ہے
Khamoshi ka to naam hota hai
Warna yun bhi kalam hota hai
Ishq ko puchhta nahin koi
Husn ka ehtiram hota hai
Aankh se aankh jab nahin milti
Dil se dil hum-kalam hota hai
Husn ko sharmsar karna hi
Ishq ka intiqam hota hai
Allah Allah ye naz-e-husn Majaz!
Intizar-e-salam hota hai
اسرار الحق مجاز، جنہیں ہم شاعری میں تخلص مجاز کے نام سے جانتے ہیں، اردو ادب کے عظیم غزل گو اور نثر نگار تھے۔ وہ ۱۹ اکتوبر ۱۹۱۱ کو قریہ روداولی، ضلع...
مکمل تعارف پڑھیں