تمہیں یہ غم ہے
بچھڑ کے مجھ سے
تمہارے اندر خلا رہا ہے
اسے یہ غم ہے
کہ وہ تمہیں پا کے بھی
تمہاری ہی جستجو میں بھٹک رہا ہے
مجھے یہ دکھ ہے
کہ میں نے سب کچھ گنوا کے بھی
تم کو اور اس کو بھی
سکون منزل نہیں دیا ہے
Tumhein yeh gham hai
Bichhad ke mujh se
Tumhare andar khala raha hai
Use yeh gham hai
Ke woh tumhein paa ke bhi
Tumhari hi justajoo mein bhatak raha hai
Mujhe yeh dukh hai
Ke main ne sab kuch ganwa ke bhi
Tum ko aur us ko bhi
Sukoon-e-manzil nahin diya hai
آزاد گلاٹی اردو کے ممتاز جدید غزل گو شعرا میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے روایت اور جدت کے حسین امتزاج سے اپنی منفرد ادبی شناخت قائم کی۔ وہ 1935ء میں ...
مکمل تعارف پڑھیں