تم اپنے بچے کی انگلی تھامے
اپنے شوہر کے ساتھ چلتی ہوئی
سڑک پر
املتاس کے ایک پیڑ کے پاس
سے گزرتی ہوئی
ٹھٹک کر
ٹھہر گئی ہو
کئی برس بعد
زرد خوشبو کی انگلیوں نے
انا کا پردہ
ہٹا دیا ہے
کسی پرانے حسین لمحے کی یاد نے پھر
تمہیں تمہارا پتہ دیا ہے
Tum apne bachche ki ungli thaame
Apne shauhar ke saath chalti hui
Sadak par
Amlataas ke ek ped ke paas
Se guzarti hui
Thithak kar
Thehar gai ho
Kai baras baad
Zard khushboo ki ungliyon ne
Ana ka parda
Hata diya hai
Kisi purane haseen lamhe ki yaad ne phir
Tumhein tumhara pata diya hai
آزاد گلاٹی اردو کے ممتاز جدید غزل گو شعرا میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے روایت اور جدت کے حسین امتزاج سے اپنی منفرد ادبی شناخت قائم کی۔ وہ 1935ء میں ...
مکمل تعارف پڑھیں