بہزاد لکھنوی — شاعر کی تصویر

تم سے شکایت کیا کروں — بہزاد لکھنوی

شاعر

تعارف شاعری

تم سے شکایت کیا کروں

ہوتا جو کوئی دوسرا
کرتا گلہ میں درد کا
تم تو ہو دل کا مدعا
تم سے شکایت کیا کروں
دیکھو ہے بلبل نالہ زن
کہتی ہے احوال چمن
میں چپ ہوں گو ہوں پر محن
تم سے شکایت کیا کروں
مانا کہ میں بے ہوش ہوں
پر ہوش ہے پرجوش ہوں
یہ سوچ کر خاموش ہوں
تم سے شکایت کیا کروں
تم سے تو الفت ہے مجھے
تم سے تو راحت ہے مجھے
تم سے تو محبت ہے مجھے
تم سے شکایت کیا کروں

Tum se shikayat kya karoon

Hota jo koi doosra
Karta gila main dard ka
Tum to ho dil ka mudd'aa
Tum se shikayat kya karoon
Dekho hai bulbul naala zan
Kehti hai ahwal-e-chaman
Main chup hoon go hoon pur-mahan
Tum se shikayat kya karoon
Mana ke main be-hosh hoon
Par hosh hai purjosh hoon
Ye soch kar khamosh hoon
Tum se shikayat kya karoon
Tum se to ulfat hai mujhe
Tum se to rahat hai mujhe
Tum se to mohabbat hai mujhe
Tum se shikayat kya karoon

شاعر کے بارے میں

بہزاد لکھنوی

بہزاد لکھنوی اردو ادب کے معروف شعرا میں شمار ہوتے ہیں، خصوصاً غزل گوئی، فلمی نغمہ نگاری اور کلاسیکی لب و لہجے کی وجہ سے انہیں نمایاں مقام حاصل ہے۔ ...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام