دلوں سے اٹھنے لگے گا دھواں تو کیا ہوگا
بدل گیا کبھی رنگ جہاں تو کیا ہوگا
مچل گیا جو دل ناتواں تو کیا ہوگا
اٹھا نہ عشق کا بار گراں تو کیا ہوگا
ہمیں فریب محبت قبول ہے لیکن
جو کھل گئی کبھی دل کی زباں تو کیا ہوگا
ہم اہل دل ہیں کسی امتحاں سے کیا ڈرتے
لیا فلک نے ترا امتحاں تو کیا ہوگا
ہزار درد سمیٹے ہوئے ہوں اک دل میں
بکھر گئی جو مری داستاں تو کیا ہوگا
حیاتؔ کس کو دکھاؤں گی آبگینۂ دل
ملا نہ کوئی یہاں قدرداں تو کیا ہوگا
مسعودہ حیات
Dilon se uthne lagega dhuan to kya hoga
Badal gaya kabhi rang-e-jahan to kya hoga
Machal gaya jo dil-e-natwan to kya hoga
Utha na ishq ka baar-e-garan to kya hoga
Humein fareb-e-mohabbat qubool hai lekin
Jo khul gai kabhi dil ki zuban to kya hoga
Ham ahl-e-dil hi hain kisi imtihan se kya darte
Liya falak ne tera imtihan to kya hoga
Hazaar dard samete hue hoon ek dil mein
Bikhar gai jo meri dastaan to kya hoga
Hayaat! Kis ko dikhaungi aabgeena-e-dil
Mila na koi yahan qadr-dan to kya hoga
ِمسعودہ حیات اردو کی معروف شاعرہ ہیں جنہوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور حساس طرزِ اظہار کے ذریعے اردو ادب میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ 1935ء میں دہلی میں پیدا ہونے والی مسعودہ حیات نے تدریس کے شعبے سے وابستہ رہتے ہوئے ادب کی خدمت کو بھی اپنی زندگی کا اہم مقصد بنایا۔ ان کی شخصیت میں ایک معلم کی سنجیدگی اور ایک شاعرہ کی لطافت یکجا نظر آتی ہے، جس کا عک...
مکمل تعارف پڑھیں