میرے سر سے کیا غرض سرکار کو
دیکھیے اپنے در و دیوار کو
یہ گھٹا ایسی گھٹا اتنی گھٹا
مے حلال ایسے میں ہے مے خوار کو
دھمکیاں دیتے ہو کیا تلوار کی
ہم لگاتے ہیں گلے تلوار کو
اپنی اپنی سب دکھاتے ہیں بہار
گل بھی گلشن سے چلے بازار کو
طاق سے مینا اتار آئی بہار
طاق پر رکھ شیخ استغفار کو
ڈھونڈھتا پھرتا ہے کوئے غیر میں
دل مبارکؔ کو مبارکؔ یار کو
Mere sar se kya gharaz sarkar ko
Dekhiye apne dar-o-deewar ko
Yeh ghata aisi ghata itni ghata
May halal aise mein hai may-khwar ko
Dhamkiyan dete ho kya talwar ki
Hum lagate hain gale talwar ko
Apni apni sab dikhate hain bahaar
Gul bhi gulshan se chale bazaar ko
Taaq se meena utaar aayi bahaar
Taaq par rakh shaikh istighfar ko
Dhoondhta phirta hai koo-e-ghair mein
Dil Mubarak ko Mubarak yaar ko
مبارک عظیم آبادی اردو شاعری کے اُن معتبر اور باوقار ناموں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے کلاسیکی غزل کی روایت کو اپنے منفرد اسلوب کے ساتھ آگے بڑھایا۔ ا...
مکمل تعارف پڑھیں