اک دیوار کے دونوں طرف
دو جڑواں بہنیں رہتی ہیں
پاس پاس میں رہتے ہوئے بھی
دوری کا دکھ سہتی ہیں
اپنی اس حالت پر دونوں
ہنس دیتی ہیں
رو لیتی ہیں
محمد علوی
Ek deewar ke donon taraf
Do judwaan behnein rehti hain
Paas paas mein rehte hue bhi
Doori ka dukh sehti hain
Apni is haalat par donon
Hans deti hain
Ro leti hain
محمد علوی جدید اردو شاعری کے اُن ممتاز اور منفرد شاعروں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے اپنی سادہ مگر معنی خیز شاعری کے ذریعے اردو ادب میں ایک الگ مقام حاصل کیا۔ ان کی پیدائش 10 جولائی 1927ء کو احمد آباد میں ہوئی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ گزارا۔ ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر میں حاصل کرنے کے بعد انہوں نے اعلیٰ تعلیم جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ...
مکمل تعارف پڑھیں