محمد علوی — شاعر کی تصویر

ابھی تو پی کے جواں ہوئے ہیں — محمد علوی

شاعر

تعارف شاعری

ابھی تو پی کے جواں ہوئے ہیں

ابھی تو پی کے جواں ہوئے ہیں
چراغ شب کیوں دھواں ہوئے ہیں
بجا بہت دن تھے زندگی کے
مگر وہ سب رائیگاں ہوئے ہیں
گلی گلی حسن سے بھری ہے
جگہ جگہ امتحاں ہوئے ہیں
سڑک پہ یہ کون جا رہا ہے
مکان سب کھڑکیاں ہوئے ہیں
جھگڑتے ہیں دوستوں سے علویؔ
سنا ہے سید سے خاں ہوئے ہیں

abhi to pi ke jawan hue hain

abhi to pi ke jawan hue hain
chiragh-e-shab kyon dhuan hue hain
baja bahut din the zindagi ke
magar woh sab raaegan hue hain
gali gali husn se bhari hai
jagah jagah imtihan hue hain
saDak pe ye kaun ja raha hai
makan sab khiDkiyan hue hain
jhagaDte hain doston se Alwi
suna hai sayyid se khan hue hain

شاعر کے بارے میں

محمد علوی

محمد علوی جدید اردو شاعری کے اُن ممتاز اور منفرد شاعروں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے اپنی سادہ مگر معنی خیز شاعری کے ذریعے اردو ادب میں ایک الگ مقام حاصل کیا۔ ان کی پیدائش 10 جولائی 1927ء کو احمد آباد میں ہوئی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ گزارا۔ ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر میں حاصل کرنے کے بعد انہوں نے اعلیٰ تعلیم جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام