محمد علوی — شاعر کی تصویر

باتیں کہی کہی سی ہیں — محمد علوی

شاعر

تعارف شاعری

باتیں کہی کہی سی ہیں

باتیں کہی کہی سی ہیں
پھر بھی نئی نئی سی ہیں
ان کی محفل اپنی آنکھ
دونوں بھری بھری سی ہیں
رہ رو کا کیا ذکر یہاں
راہیں تھکی تھکی سی ہیں
دل ہے امڑا امڑا سا
آنکھیں بجھی بجھی سی ہیں
ان کی جفائیں بھی علویؔ
کتنی بھلی بھلی سی ہیں

Batein kahi kahi si hain

Batein kahi kahi si hain
Phir bhi nai nai si hain
Un ki mahfil apni aankh
Dono bhari bhari si hain
Rah ro ka kya zikr yahan
Raahein thaki thaki si hain
Dil hai umda umda sa
Aankhein bujhi bujhi si hain
Un ki jafayen bhi Alvi
Kitni bhali bhali si hain

شاعر کے بارے میں

محمد علوی

محمد علوی جدید اردو شاعری کے اُن ممتاز اور منفرد شاعروں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے اپنی سادہ مگر معنی خیز شاعری کے ذریعے اردو ادب میں ایک الگ مقام حاصل کیا۔ ان کی پیدائش 10 جولائی 1927ء کو احمد آباد میں ہوئی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ گزارا۔ ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر میں حاصل کرنے کے بعد انہوں نے اعلیٰ تعلیم جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام