محمد علوی — شاعر کی تصویر

دن بارش کے — محمد علوی

شاعر

تعارف شاعری

دن بارش کے

پیڑوں پر پتے شرمائے
کوؤں نے گھونسلے بنائے
ہوا چلی
پھر دھول اڑی
پھر دھوپ چھاؤں سے گلے ملی
پھر پہلی بوند گری
اور دن بارش کے آئے

Din baarish ke

Pedon par patte sharmaaye
Koon ne ghonsle banaye
Hawa chali
Phir dhool udi
Phir dhoop chhaon se gale mili
Phir pehli boond giri
Aur din baarish ke aaye

شاعر کے بارے میں

محمد علوی

محمد علوی جدید اردو شاعری کے اُن ممتاز اور منفرد شاعروں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے اپنی سادہ مگر معنی خیز شاعری کے ذریعے اردو ادب میں ایک الگ مقام حاصل کیا۔ ان کی پیدائش 10 جولائی 1927ء کو احمد آباد میں ہوئی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ گزارا۔ ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر میں حاصل کرنے کے بعد انہوں نے اعلیٰ تعلیم جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام