محمد علوی — شاعر کی تصویر

دن یوں گزر رہے ہیں — محمد علوی

شاعر

تعارف شاعری

دن یوں گزر رہے ہیں

دن یوں گزر رہے ہیں
ہم جیسے مر رہے ہیں
کیا رائیگاں سفر تھا
افسوس کر رہے ہیں
ویراں ہے شہر سارا
باقی کھنڈر رہے ہیں
چڑیوں کی آرزو میں
زخمی شجر رہے ہیں
سہمے ہوئے ہیں کتے
لاشوں سے ڈر رہے ہیں
ٹوٹے گھروں میں علویؔ
سایہ اتر رہے ہیں

Din yun guzar rahe hain

Din yun guzar rahe hain
Hum jaise mar rahe hain
Kya raayegan safar tha
Afsoos kar rahe hain
Veeran hai shahar sara
Baaki khandhar rahe hain
Chidiyon ki aarzoo mein
Zakhmi shajar rahe hain
Sehme hue hain kutte
Lashon se dar rahe hain
Toote gharon mein Alvi
Saya utar rahe hain

شاعر کے بارے میں

محمد علوی

محمد علوی جدید اردو شاعری کے اُن ممتاز اور منفرد شاعروں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے اپنی سادہ مگر معنی خیز شاعری کے ذریعے اردو ادب میں ایک الگ مقام حاصل کیا۔ ان کی پیدائش 10 جولائی 1927ء کو احمد آباد میں ہوئی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ گزارا۔ ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر میں حاصل کرنے کے بعد انہوں نے اعلیٰ تعلیم جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام