محمد علوی — شاعر کی تصویر

انتقام — محمد علوی

شاعر

تعارف شاعری

انتقام

کھڑکی بند کرو آؤ
آنکھیں میچ کے سو جاؤ
کل سورج آئے گا تو
کرنوں کی پچکاری سے
کھڑکی کے شیشے دھو کر
ٹھنڈے ٹھنڈے کمرے میں
تم کو سویا دیکھے گا
اور بہت جھلائے گا!

Inteqam

Khidki band karo aao
Aankhein meech ke so jao
Kal suraj aayega to
Kirnon ki pichkari se
Khidki ke sheeshe dho kar
Thande thande kamre mein
Tum ko soya dekhega
Aur bahut jhulayega!

شاعر کے بارے میں

محمد علوی

محمد علوی جدید اردو شاعری کے اُن ممتاز اور منفرد شاعروں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے اپنی سادہ مگر معنی خیز شاعری کے ذریعے اردو ادب میں ایک الگ مقام حاصل کیا۔ ان کی پیدائش 10 جولائی 1927ء کو احمد آباد میں ہوئی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ گزارا۔ ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر میں حاصل کرنے کے بعد انہوں نے اعلیٰ تعلیم جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام