کوئی اچھا چہرہ نظر آئے تو
ادھر جاتے جاتے ادھر آئے تو
یہ دل یوں تو بچے کا بچہ ہے پر
گنہ کوئی سنگین کر آئے تو
چلا تو ہوں میں اپنا گھر چھوڑ کر
مگر ساتھ میں میرا گھر آئے تو
کبوتر ترا اڑتے اڑتے اگر
مری ٹوٹی چھت پر اتر آئے تو
سبب ہو تو رونا بھی اچھا لگے
مگر بے سبب آنکھ بھر آئے تو
محمد علوی
Koi achha chehra nazar aaye toh
Idhar jaate jaate udhar aaye toh
Yeh dil yoon toh bache ka bacha hai par
Gunah koi sangeen kar aaye toh
Chala toh hoon main apna ghar chhod kar
Magar saath mein mera ghar aaye toh
Kabootar tera udte udte agar
Meri tooti chhat par utar aaye toh
Sabab ho toh rona bhi achha lage
Magar be-sabab aankh bhar aaye toh
محمد علوی جدید اردو شاعری کے اُن ممتاز اور منفرد شاعروں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے اپنی سادہ مگر معنی خیز شاعری کے ذریعے اردو ادب میں ایک الگ مقام حاصل کیا۔ ان کی پیدائش 10 جولائی 1927ء کو احمد آباد میں ہوئی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ گزارا۔ ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر میں حاصل کرنے کے بعد انہوں نے اعلیٰ تعلیم جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ...
مکمل تعارف پڑھیں