محمد علوی — شاعر کی تصویر

لڑکی — محمد علوی

شاعر

تعارف شاعری

لڑکی

جگ مگ جگ مگ کرتی لڑکی
جھلمل کرتا ہاتھ
ہاتھ میں ایک سنہری باجا
باجے میں سر سات
سات سروں میں
سات سمندر
رنگوں کے لہرائیں
ایک میں ڈوبیں
ایک میں ابھریں
سب میں غوطے کھائیں
رات پڑے تو
آنکھیں دونوں
خواب وہی دکھلائیں
اب کے ڈوب ہی جائیں

Ladki

Jag mag jag mag karti ladki
Jhilmil karta haath
Haath mein ek sunahri baaja
Baaje mein sur saat
Saat suron mein
Saat samandar
Rangon ke lehraain
Ek mein doobein
Ek mein ubhrein
Sab mein ghote khaayen
Raat pade toh
Aankhein donon
Khwab wohi dikhlaayen
Ab ke doob hi jaayen

شاعر کے بارے میں

محمد علوی

محمد علوی جدید اردو شاعری کے اُن ممتاز اور منفرد شاعروں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے اپنی سادہ مگر معنی خیز شاعری کے ذریعے اردو ادب میں ایک الگ مقام حاصل کیا۔ ان کی پیدائش 10 جولائی 1927ء کو احمد آباد میں ہوئی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ گزارا۔ ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر میں حاصل کرنے کے بعد انہوں نے اعلیٰ تعلیم جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام