ایک گدھ
زخمی پیروں سے
اٹھتی ہوئی چاپ کو
غور سے سن رہا تھا
اور اک پیڑ
رستے میں بکھری ہوئی
دھوپ کی
آخری کرچیاں چن رہا تھا
محمد علوی
Ek giddh
Zakhmi pairon se
Uthti hui chaap ko
Gaur se sun raha tha
Aur ik ped
Raaste mein bikhri hui
Dhoop ki
Akhri kirchiyan chun raha tha
محمد علوی جدید اردو شاعری کے اُن ممتاز اور منفرد شاعروں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے اپنی سادہ مگر معنی خیز شاعری کے ذریعے اردو ادب میں ایک الگ مقام حاصل کیا۔ ان کی پیدائش 10 جولائی 1927ء کو احمد آباد میں ہوئی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ گزارا۔ ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر میں حاصل کرنے کے بعد انہوں نے اعلیٰ تعلیم جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ...
مکمل تعارف پڑھیں