شکستہ مکانوں کے نیچے
اندھیرا کھڑا تھا
نئے سال کا زرد سورج
محلے کے گھورے پہ
اوندھا پڑا تھا
محمد علوی
Shikasta makanoon ke neeche
Andhera khada tha
Naye saal ka zard sooraj
Mohalle ke ghoore pe
Aundha pada tha
محمد علوی جدید اردو شاعری کے اُن ممتاز اور منفرد شاعروں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے اپنی سادہ مگر معنی خیز شاعری کے ذریعے اردو ادب میں ایک الگ مقام حاصل کیا۔ ان کی پیدائش 10 جولائی 1927ء کو احمد آباد میں ہوئی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ گزارا۔ ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر میں حاصل کرنے کے بعد انہوں نے اعلیٰ تعلیم جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ...
مکمل تعارف پڑھیں