محمد علوی — شاعر کی تصویر

روٹی دال پکایا کر — محمد علوی

شاعر

تعارف شاعری

روٹی دال پکایا کر

روٹی دال پکایا کر
روکھی سوکھی کھایا کر
روز کہاں ہم کہتے ہیں
کبھی کبھی تو آیا کر
لڑکی نہیں تو لڑکوں سے
چھیڑ چھاڑ فرمایا کر
آگے کی مت سوچ ابھی
ابھی تو پاؤں دبایا کر
عادل فون پہ علویؔ کو
ظفرؔ کے شعر سنایا کر

Roti daal pakaya kar

Roti daal pakaya kar
Rookhi sookhi khaya kar
Roz kahan hum kehte hain
Kabhi kabhi toh aaya kar
Ladki nahin toh ladkon se
Chhed chhad farmaya kar
Aage ki mat soch abhi
Abhi toh paon dabaya kar
Aadil phone pe Alviؔ ko
Zafarؔ ke sher sunaya kar

شاعر کے بارے میں

محمد علوی

محمد علوی جدید اردو شاعری کے اُن ممتاز اور منفرد شاعروں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے اپنی سادہ مگر معنی خیز شاعری کے ذریعے اردو ادب میں ایک الگ مقام حاصل کیا۔ ان کی پیدائش 10 جولائی 1927ء کو احمد آباد میں ہوئی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ گزارا۔ ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر میں حاصل کرنے کے بعد انہوں نے اعلیٰ تعلیم جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام