سورج نکل رہا ہے
منظر بدل رہا ہے
چاندی سے آسماں پر
سونا پگھل رہا ہے
اڑتا ہوا پرندہ
پنکھا سا جھل رہا ہے
اک پیڑ راستے میں
لگتا ہے چل رہا ہے
کھڑکی سے جھانکنے کو
کمرہ مچل رہا ہے
بستر کی سلوٹوں میں
کوئی خواب پل رہا ہے
سگریٹ کے ساتھ علویؔ
یہ دل بھی جل رہا ہے
محمد علوی
Suraj nikal raha hai
Manzar badal raha hai
Chaandi se aasman par
Sona pighal raha hai
Udta hua parinda
Pankha sa jhal raha hai
Ek ped raaste mein
Lagta hai chal raha hai
Khidki se jhaankne ko
Kamra machal raha hai
Bistar ki salwaton mein
Koi khwab pal raha hai
Cigarette ke saath Alviؔ
Yeh dil bhi jal raha hai
محمد علوی جدید اردو شاعری کے اُن ممتاز اور منفرد شاعروں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے اپنی سادہ مگر معنی خیز شاعری کے ذریعے اردو ادب میں ایک الگ مقام حاصل کیا۔ ان کی پیدائش 10 جولائی 1927ء کو احمد آباد میں ہوئی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ گزارا۔ ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر میں حاصل کرنے کے بعد انہوں نے اعلیٰ تعلیم جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ...
مکمل تعارف پڑھیں