رانا احمد شہید — شاعر کی تصویر

سیاہ راتوں کے سب مسافر کبھی تو وقتِ سحر میں ہوں گے — رانا احمد شہید

شاعر

تعارف شاعری

سیاہ راتوں کے سب مسافر کبھی تو وقتِ سحر میں ہوں گے

سیاہ راتوں کے سب مسافر کبھی تو وقتِ سحر میں ہوں گے
ہاں صبحِ روشن اُنہیں ملے گی قدم جنھوں کے سفر میں ہوں گے
جو زرد پتوں کا درد جانیں بہار رُت اُن کے در پہ ہوگی
کھلے کھلے سبز سبز پتے انہی کے گھر کے شجر میں ہوں گے
ہے ساحلوں پر یہ جشن کیسا ہے اک ہنگامہ یہ منچلوں کا
جو بھول بیٹھے ہیں بچھڑے ساتھی ابھی بھی شاید بھنور میں ہوں گے
جب آشیاں کوئی جل رہا ہو تو عین ممکن ہے اُس کے دشمن
چھپے ہوئے اُسی گھر میں ہوں گے یا گھر کے دیوار و در میں ہوں گے
وہ شخص جس کے ہوں خواب ایسے کہ وسعتِ آساں سے اُونچے
تمام ارفع مقام احمد اُسی کی حدِ نظر میں ہوں گے

Siyah raton ke sab musafir kabhi toh waqt-e-sahar mein honge

Siyah raton ke sab musafir kabhi toh waqt-e-sahar mein honge
Haan subah-e-roshan unhein milegi qadam jinhon ke safar mein honge
Jo zard patton ka dard jaanein bahar rut un ke dar pe hogi
Khile khile sabz sabz patte unhi ke ghar ke shajar mein honge
Hai saahilon par yeh jashn kaisa hai ik hungama yeh manchalon ka
Jo bhool baithe hain bichre saathi abhi bhi shayad bhanwar mein honge
Jab aashiyan koi jal raha ho toh ain mumkin hai us ke dushman
Chupe hue usi ghar mein honge ya ghar ke deewar-o-dar mein honge
Woh shakhs jis ke hon khwab aise ke wusat-e-aasman se oonche
Tamaam arfa maqam Ahmed usi ki had-e-nazar mein honge

شاعر کے بارے میں

رانا احمد شہید

رانا احمد شہید معاصر اردو ادب اور اعلیٰ تعلیم کے میدان کی ایک ایسی ہمہ جہت شخصیت ہیں جنہوں نے تدریس، تحقیق اور تخلیقی ادب تینوں شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ 25 جون 1978ء کو پیدا ہونے والے رانا احمد شہید نے انگریزی ادب میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور جامعہ پنجاب سے ایم اے، جامعہ گجرات سے ایم فل اور بعد ازاں آسٹریلیا کی ایونڈیل یونیورسٹی اور چ...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام