جرم الفت پہ ہمیں لوگ سزا دیتے ہیں
کیسے نادان ہیں شعلوں کو ہوا دیتے ہیں
ہم سے دیوانے کہیں ترک وفا کرتے ہیں
جان جائے کہ رہے بات نبھا دیتے ہیں
آپ دولت کے ترازو میں دلوں کو تولیں
ہم محبت سے محبت کا صلہ دیتے ہیں
تخت کیا چیز ہے اور لعل و جواہر کیا ہیں
عشق والے تو خدائی بھی لٹا دیتے ہیں
ہم نے دل دے بھی دیا عہد وفا لے بھی لیا
آپ اب شوق سے دے لیں جو سزا دیتے ہیں
Jur'm-e-ulfat pe hameñ log sazā dete hain
Kaise nādān hain sho'loñ ko havā dete hain
Ham se dīvāne kahīñ tark-e-wafā karte hain
Jān ja'e ke rahe baat nibhā dete hain
Āp daulat ke tarāzū mein diloñ ko toleñ
Ham mohabbat se mohabbat kā silā dete hain
Takht kyā chīz hai aur la'l o jawāhar kyā hain
Ishq vaale to ḳhudāī bhī luṭā dete hain
Ham ne dil de bhī diyā ahd-e-wafā le bhī liyā
Āp ab shauq se de leñ jo sazā dete hain
اردو ادب اور بھارتی فلم نگری کا وہ شاعر جس نے لفظوں کو صرف جذبات نہیں، شعور بھی دیا ساحر لدھیانوی جن کا اصل نام عبدالحئی تھا، 8 مارچ 1921 کو لدھیان...
مکمل تعارف پڑھیں