ساحر لدھیانوی — شاعر کی تصویر

میں زندگی کا ساتھ نبھاتا چلا گیا — ساحر لدھیانوی

شاعر

تعارف شاعری

میں زندگی کا ساتھ نبھاتا چلا گیا

میں زندگی کا ساتھ نبھاتا چلا گیا
ہر فکر کو دھوئیں میں اڑاتا چلا گیا
بربادیوں کا سوگ منانا فضول تھا
بربادیوں کا جشن مناتا چلا گیا
جو مل گیا اسی کو مقدر سمجھ لیا
جو کھو گیا میں اس کو بھلاتا چلا گیا
غم اور خوشی میں فرق نہ محسوس ہو جہاں
میں دل کو اس مقام پہ لاتا چلا گیا

Maiñ zindagī kā sāth nibhātā chalā gayā

Maiñ zindagī kā sāth nibhātā chalā gayā
Har fikr ko dhu'eñ mein uṛātā chalā gayā
Barbādiyoñ kā sog manānā fuzūl thā
Barbādiyoñ kā jashn manātā chalā gayā
Jo mil gayā usī ko muqaddar samajh liyā
Jo kho gayā maiñ us ko bhulātā chalā gayā
Gham aur khushī mein farq na mahsūs ho jahāñ
Maiñ dil ko is maqām pe lātā chalā gayā

شاعر کے بارے میں

ساحر لدھیانوی

اردو ادب اور بھارتی فلم نگری کا وہ شاعر جس نے لفظوں کو صرف جذبات نہیں، شعور بھی دیا ساحر لدھیانوی جن کا اصل نام عبدالحئی تھا، 8 مارچ 1921 کو لدھیانہ میں پیدا ہوئے، بچپن میں ہی والدین کی علیحدگی نے ان کے مزاج میں ایک گہری اداسی اور بغاوت پیدا کر دی، گورنمنٹ کالج لدھیانہ سے تعلیم حاصل کی مگر بائیں بازو کے نظریات کے باعث کالج سے نکال دیے گئے۔ قی...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام