آئی ہے میری سمت صدا ور دور سے
چلنے لگی ہے کوئی ہو اور دور سے
جتنا قریب ہونے کی رکھتا ہوں جستجو
دیتا ہے مجھ کو اپنا پتہ اور دور سے
طے کی ہے میری دل سے ہی سب نے شب سفر
دیتا ہے روشنی یہ دیا اور دور سے
بارش نے دھو دیے تھے سر و برگ آرزو
جنگل یہ لگ رہا تھا ہرا اور دور سے
میں اور دور ہونے ہی والا ہوں ظفر
دے گا سنائی میرا کہا اور دور سے
Aayi hai meri simt sada aur door se
Chalne lagi hai koi hawa aur door se
Jitna qareeb hone ki rakhta hoon justuju
Deta hai mujh ko apna pata aur door se
Tai ki hai mere dil se hi sab ne shab-e-safar
Deta hai roshni yeh diya aur door se
Baarish ne dho diye the sar-o-barg-e-aarzoo
Jangal yeh lag raha tha hara aur door se
Main aur door hone hi wala hoon Zafar
Dega sunayi mera kaha aur door se
ظفر اقبال اردو غزل کے اُن عظیم شاعروں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے نصف صدی سے زیادہ عرصے تک مسلسل تخلیقی سفر جاری رکھا۔ 27 ستمبر 1932ء کو بہاول نگر ...
مکمل تعارف پڑھیں