ریکارڈ شدہ ایکس سپیس
16 نومبر 2026
کہ زیست امید و نا امیدی کے درمیاں تھک کےسو گئی ہےاحمد راہی
مہمان شاعر: احمد راہی
11
سپیکرز
334
سامعین
سپیکرز
احمد راہی — مہمان شاعر
احمد راہی، جن کا اصل نام غلام احمد تھا، ۱۲ نومبر ۱۹۲۳ء کو امرتسر، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم امرتسر میں حاصل کی اور زمانۂ طالب علمی ہی سے شعر و ادب سے وابستگی اختیار کرلی۔ ان کی ادبی زندگی کا آغاز اردو شاعری سے ہوا اور ۱۹۴۶ء میں ان کی نظم ’’آخری ملاقات‘‘ ادبی جریدے افکار میں شائع ہوئی۔ ترقی پسند ادبی تحریک سے وابستگی نے ان کے فکری شعور کو جلا بخشی، جبکہ سیف الدین سیف کی رہنمائی نے ان کی شعری صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کیا۔ قیام پاکستان کے بعد لاہور آگئے، جہاں انہوں نے اپنی ادبی اور تخلیقی زندگی کو وسعت دی۔ تقسیمِ ہند کے دوران پیش آنے والے انسانی المیوں اور ہجرت کے کرب نے ان کی شخصیت اور شاعری پر گہرے نقوش چھوڑے۔
احمد راہی کو بنیادی شہرت پنجابی شاعر کی حیثیت سے حاصل ہوئی۔ ان کا شعری مجموعہ ’’ترنجن‘‘ ۱۹۵۲ء میں شائع ہوا، جس نے انہیں جدید پنجابی شاعری کے ممتاز شعرا میں شامل کردیا۔ اس مجموعے میں تقسیم کے المیے، انسانی محرومیوں، محبت، جدائی اور پنجاب کی ت...