ریکارڈ شدہ ایکس سپیس 14 نومبر 2026

یہاں ترشے ہوئے لفظوں کا سکہ چل نہیں سکتا جمیل مظہری

مہمان شاعر: جمیل مظہری

9
سپیکرز
324
سامعین

سپیکرز

کسی سپیکر کو منتخب کریں — ان کا پیش کردہ کلام نیچے

جمیل مظہری — مہمان شاعر

جمیل مظہریؔ (اصل نام سید کاظم علی) اردو کے ممتاز شاعر، نقاد، نثر نگار اور جدید مرثیہ نگاری کے اہم نمائندوں میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ ۲ ستمبر ۱۹۰۴ء کو پٹنہ، بہار (ہندوستان) میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق ایک علمی و ادبی گھرانے سے تھا اور ان کے بزرگ سید مظہر حسن بھی صاحبِ ذوق شاعر تھے، جن کی نسبت سے انہوں نے مظہریؔ تخلص اختیار کیا۔ ابتدائی تعلیم کے بعد انہوں نے کلکتہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور ۱۹۳۱ء میں کلکتہ یونیورسٹی سے فارسی میں ایم اے کیا۔ انہیں علامہ رضا علی وحشت کلکتوی سے اصلاحِ سخن حاصل ہوئی اور اسی علمی و ادبی ماحول نے ان کے شعری ذوق کو جلا بخشی۔ انہوں نے صحافت سے بھی وابستگی اختیار کی اور روزنامہ عصرِ جدید سمیت مختلف ادبی و صحافتی اداروں میں کام کیا۔ بعد ازاں محکمۂ اطلاعات میں خدمات انجام دیں، تحریکِ آزادی سے متاثر ہوئے اور ۱۹۴۲ء کی سیاسی سرگرمیوں کے دوران ملازمت اور قید و بند کی مشکلات کا سامنا بھی کیا۔
جمیل مظہری کی شاعری کلاسیکی روایت، فلسفیانہ تفکر، انسانی خودی، عشق، وفا اور عصری شعو...

مکمل تعارف اور کلام ‹