لاغر ہیں جسم رنگ ہیں کالے پڑے ہوئے
بالوں پہ گرد پاؤں میں چھالے پڑے ہوئے
اس معرکے میں عشق بچارا کرے گا کیا
خود حسن کو ہیں جان کے لالے پڑے ہوئے
یہ جو بھی ہو بہار نہیں ہے جناب من
کس وہم میں ہیں دیکھنے والے پڑے ہوئے
اس دہر کی کشادہ دری پر نہ جائیے
اندر قدم قدم پہ ہیں تالے پڑے ہوئے
شیشے کے اک گلاس میں نرگس کے پھول ہیں
اک میز پر ہیں چند رسالے پڑے ہوئے
احمد مشتاق
Laghar hain jism rang hain kaale pade hue
Baalon pe gard paaon mein chhaale pade hue
Is maarke mein ishq bichara karega kya
Khud husn ko hain jaan ke laale pade hue
Ye jo bhi ho bahar nahin hai janab-e-man
Kis wahm mein hain dekhne wale pade hue
Is dehr ki kushada dari par na jaiye
Andar qadam qadam pe hain taale pade hue
Shishe ke ek glass mein nargis ke phool hain
Ek mez par hain chand risale pade hue
احمد مشتاق یکم مارچ 1933ء کو امرتسر، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ تقسیمِ ہند کے بعد وہ پاکستان ہجرت کر گئے جہاں کچھ عرصہ لاہور میں مقیم رہے، بعد...
مکمل تعارف پڑھیں