عکس کی صورت دکھا کر آپ کا ثانی مجھے
ساتھ اپنے لے گیا بہتا ہوا پانی مجھے
میں بدن کو درد کے ملبوس پہناتا رہا
روح تک پھیلی ہوئی ملتی ہے عریانی مجھے
اس طرح قحط ہوا کی زد میں ہے میرا وجود
آندھیاں پہچان لیتی ہیں بہ آسانی مجھے
بڑھ گیا اس رت میں شاید نکہتوں کا اعتبار
دن کے آنگن میں لبھائے رات کی رانی مجھے
منجمد سجدوں کی یخ بستہ مناجاتوں کی خیر
آگ کے نزدیک لے آئی ہے پیشانی مجھے
غلام محمد قاصر
Aks ki soorat dikha kar aap ka saani mujhe
Saath apne le gaya behta hua pani mujhe
Main badan ko dard ke malboos pehnata raha
Rooh tak phaili hui milti hai uriyani mujhe
Is tarah qaht-e-hawa ki zad mein hai mera wajood
Aandhiyan pehchan leti hain ba-aasani mujhe
Badh gaya is rut mein shayad nikhhaton ka aitbaar
Din ke aangan mein lubhaye raat ki rani mujhe
Munjamid sajdon ki yakh basta munajaton ki khair
Aag ke nazdeek le aayi hai peshani mujhe
ِغلام محمد قاصر جدید اردو غزل کے اُن اہم شعرا میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے روایت اور جدت کے امتزاج سے اپنی الگ شناخت قائم کی۔ ان کا اصل نام غلام محمد...
مکمل تعارف پڑھیں