اقبال ساجد — شاعر کی تصویر

جہاں بھونچال بنیاد فصیل و در میں رہتے ہیں — اقبال ساجد

شاعر

تعارف شاعری

جہاں بھونچال بنیاد فصیل و در میں رہتے ہیں

جہاں بھونچال بنیاد فصیل و در میں رہتے ہیں
ہمارا حوصلہ دیکھو ہم ایسے گھر میں رہتے ہیں
دکھاوے کے لئے خوش حالیاں لکھتے ہیں کاغذ پر
ہم اس دھرتی پہ ورنہ رزق کے چکر میں رہتے ہیں
ضرورت ہی لیے پھرتی ہے ہم کو دربدر ورنہ
ہم ان میں سے نہیں جو جستجوئے زر میں رہتے ہیں
لہو سے جو اٹھائی تھیں وہ بنیادیں نہیں اپنی
یہی محسوس ہوتا ہے پرائے گھر میں رہتے ہیں
کبھی بیداریاں قسمت تھیں اب نیندیں مقدر ہیں
ہمارا کیا ہے ہم تو شہر خواب آور میں رہتے ہیں
مزا مل جائے گا تجھ کو بھی سنگ راہ بننے کا
ترے جیسے تو میرے پاؤں کی ٹھوکر میں رہتے ہیں
وہ خوشبو دار چہرے جو نگاہ و دل کے مرکز تھے
خدا جانے بچھڑ کر ہم سے کس محور میں رہتے ہیں
دکھوں کے باغ میں ہر وقت شاخ زخم پھلتی ہے
ازل سے یہ شجر کرب ثمر آور میں رہتے ہیں
کوئی شہکار فن تکمیل کا دعویٰ نہیں کرتا
ادھورے پن کے دکھ ساجدؔ ہر اک پیکر میں رہتے ہیں

Jahan bhonchaal buniyad-e-faseel-o-dar mein rehte hain

Jahan bhonchaal buniyad-e-faseel-o-dar mein rehte hain
Hamara hausla dekho hum aise ghar mein rehte hain
Dikhawe ke liye khush-haliyaan likhte hain kaghaz par
Hum is dharti pe varna rizq ke chakkar mein rehte hain
Zaroorat hi liye phirti hai hum ko dar-ba-dar varna
Hum un mein se nahin jo justuju-e-zar mein rehte hain
Lahu se jo uThayin theen woh buniyadein nahin apni
Yehi mahsoos hota hai paraye ghar mein rehte hain
Kabhi bedaariyaan qismat theen ab neendein muqaddar hain
Hamara kya hai hum to shahr-e-khwab-awar mein rehte hain
Maza mil jayega tujh ko bhi sang-e-raah banne ka
Tere jaise to mere paaon ki Thokar mein rehte hain
Woh khushbu-dar chehre jo nigah-o-dil ke markaz the
Khuda jaane bichhaR kar hum se kis mahwar mein rehte hain
Dukhon ke bagh mein har waqt shakh-e-zakhm phalti hai
Azal se yeh shajar-e-karb samar-awar mein rehte hain
Koi shahkar-e-fan takmeel ka daawa nahin karta
Adhoore pan ke dukh Sajid har ek paikar mein rehte hain

شاعر کے بارے میں

اقبال ساجد

اقبال ساجد اردو کے معروف جدید غزل گو شعرا میں شمار ہوتے ہیں جن کا اصل نام محمد اقبال تھا۔ وہ 18 مئی 1932 کو لنڈھورا، ضلع سہارنپور (بھارت) میں پیدا ہوئے اور تقسیمِ ہند کے بعد پاکستان آکر لاہور میں مقیم ہوگئے۔ سادگی، داخلیت اور گہرے انسانی شعور نے ان کی شاعری کو معاصر شعرا سے ممتاز کیا۔ اگرچہ وہ صرف میٹرک تک تعلیم حاصل کرسکے، لیکن مطالعے، مشاہدے ...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام