اقبال ساجد — شاعر کی تصویر

سرسبز دل کی کوئی بھی خواہش نہیں ہوئی — اقبال ساجد

شاعر

تعارف شاعری

سرسبز دل کی کوئی بھی خواہش نہیں ہوئی

سرسبز دل کی کوئی بھی خواہش نہیں ہوئی
وہ ہے زمین دل جہاں بارش نہیں ہوئی
روئے ہوئے بھی ان کو کئی سال ہو گئے
آنکھوں میں آنسوؤں کی نمائش نہیں ہوئی
دیوار و در ہیں پاس مگر ان کے باوجود
اپنے ہی گھر میں اپنی رہائش نہیں ہوئی
باب سخن میں اب وہی مشہور ہو گئے
وہ جن کے ذہن سے کوئی کاوش نہیں ہوئی

Sar-sabz dil ki koyi bhi khwahish nahin hui

Sar-sabz dil ki koyi bhi khwahish nahin hui
Woh hai zameen-e-dil jahan barish nahin hui
Roye hue bhi un ko kayi saal ho gaye
Aankhon mein aansu'on ki numaaish nahin hui
Deewar o dar hain paas magar un ke bawajood
Apne hi ghar mein apni rehaaish nahin hui
Baab-e-sukhan mein ab wohi mash'hoor ho gaye
Woh jin ke zehan se koyi kawish nahin hui

شاعر کے بارے میں

اقبال ساجد

اقبال ساجد اردو کے معروف جدید غزل گو شعرا میں شمار ہوتے ہیں جن کا اصل نام محمد اقبال تھا۔ وہ 18 مئی 1932 کو لنڈھورا، ضلع سہارنپور (بھارت) میں پیدا ہوئے اور تقسیمِ ہند کے بعد پاکستان آکر لاہور میں مقیم ہوگئے۔ سادگی، داخلیت اور گہرے انسانی شعور نے ان کی شاعری کو معاصر شعرا سے ممتاز کیا۔ اگرچہ وہ صرف میٹرک تک تعلیم حاصل کرسکے، لیکن مطالعے، مشاہدے ...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام