جدائی مجھ کو مارے ڈالتی ہے
دہائی مجھ کو مارے ڈالتی ہے
تمہارے عشق میں دنیا ہے دشمن
خدائی مجھ کو مارے ڈالتی ہے
حسینوں کی گلی ہے اور میں ہوں
گدائی مجھ کو مارے ڈالتی ہے
تری جلاد آنکھوں کی ستم گر
صفائی مجھ کو مارے ڈالتی ہے
اسیری میں مزا تھا فصل گل کا
رہائی مجھ کو مارے ڈالتی ہے
خفا ہیں وہ دعاؤں کے اثر پر
رسائی مجھ کو مارے ڈالتی ہے
کیے دیتا ہے قاتل ذبح مضطرؔ
کلائی مجھ کو مارے ڈالتی ہے
Judai mujh ko mare daalti hai
Duhai mujh ko mare daalti hai
Tumhare ishq mein duniya hai dushman
Khudai mujh ko mare daalti hai
Haseenon ki gali hai aur main hoon
Gadai mujh ko mare daalti hai
Teri jallad aankhon ki sitamgar
Safai mujh ko mare daalti hai
Aseeri mein maza tha fasl-e-gul ka
Rihai mujh ko mare daalti hai
Khafa hain woh duaon ke asar par
Rasai mujh ko mare daalti hai
Kiye deta hai qatil zabh-e-Muztar
Kalai mujh ko mare daalti hai
مضطرؔ خیرآبادی اردو ادب کے اُن ممتاز کلاسیکی شعرا میں شمار ہوتے ہیں جن کی شاعری میں مذہبی شعور، روحانی گہرائی اور خالص مشرقی تہذیب کا عکس نمایاں ہے...
مکمل تعارف پڑھیں