پیرزادہ قاسم — شاعر کی تصویر

کدورتوں کے درمیاں عداوتوں کے درمیاں — پیرزادہ قاسم

شاعر

تعارف شاعری

کدورتوں کے درمیاں عداوتوں کے درمیاں

کدورتوں کے درمیاں عداوتوں کے درمیاں
تمام دوست اجنبی ہیں دوستوں کے درمیاں
شعور عصر ڈھونڈھتا رہا ہے مجھ کو اور میں
مگن ہوں عہد رفتگاں کی عظمتوں کے درمیاں
یہ سوچتے ہیں کب تلک ضمیر کو بچائیں گے
اگر یوں ہی جیا کیے ضرورتوں کے درمیاں
ابھی شکست کیا کہ رزم آخری اک اور ہے
پکارتی ہے زندگی ہزیمتوں کے درمیاں
ضمیر عصر میں کبھی نوائے درد میں کبھی
سخن سرا تو میں بھی ہوں صداقتوں کے درمیاں

Kuduraton Ke Darmiyan Adawaton Ke Darmiyan

Kuduraton ke darmiyan adawaton ke darmiyan
Tamaam dost ajnabi hain doston ke darmiyan
Shauoor-e-asr dhoondhta raha hai mujh ko aur main
Magan hun ahad-e-raftagaan ki azmaton ke darmiyan
Ye sochte hain kab talak zameer ko bachayenge
Agar yun hi jiya kiye zaruraton ke darmiyan
Abhi shikast kya ke razm aakhri ik aur hai
Pukarti hai zindagi hazeematon ke darmiyan
Zameer-e-asr mein kabhi nawa-e-dard mein kabhi
Sukhan-sara to main bhi hun sadaqaton ke darmiyan

شاعر کے بارے میں

پیرزادہ قاسم

پیرزادہ قاسم رضا صدیقی اردو ادب کے ممتاز شاعر، دانشور، ماہرِ تعلیم اور سائنس دان ہیں جنہوں نے ادب اور علم دونوں میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہ...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام