ریکارڈ شدہ ایکس سپیس
10 نومبر 2026
متینؔ اک عمر گزری ہے سخن کو آب دینے میں غیاث متین
مہمان شاعر: غیاث متین
5
سپیکرز
310
سامعین
سپیکرز
غیاث متین — مہمان شاعر
پروفیسر غیاث متین، جن کا اصل نام سید غیاث الدین تھا، ۱۰ نومبر ۱۹۴۲ء کو منیار پٹی، چادر گھاٹ، حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے جامعہ عثمانیہ سے ایم اے اردو کی ڈگری دو طلائی تمغوں کے ساتھ حاصل کی اور بعد ازاں تدریسی و تحقیقی میدان میں اپنی علمی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ جنوری ۱۹۷۵ء میں جامعہ عثمانیہ کے شعبۂ اردو سے بحیثیت لکچرر وابستہ ہوئے اور ۱۹۹۲ء میں پروفیسر کے منصب پر فائز ہوئے۔ وہ ۱۹۹۵ء سے ۱۹۹۸ء تک صدرِ شعبہ اردو اور چیئرمین بورڈ آف اسٹڈیز بھی رہے۔ نومبر ۲۰۰۲ء میں سبک دوشی اختیار کی۔ درس و تدریس کے ساتھ ان کی وابستگی محض پیشہ ورانہ نہیں بلکہ اردو زبان و ادب کے فروغ اور نئی نسل کی علمی و ادبی تربیت کے جذبے سے عبارت تھی۔
غیاث متین نے ۱۹۶۰ء میں شاعری کا آغاز کیا اور بہت جلد جدید اردو شاعری میں اپنی منفرد شناخت قائم کرلی۔ ان کی شاعری میں علامتی اظہار، استعاراتی پیکر تراشی، داخلی کیفیات، انسانی وجود کے مسائل اور عہدِ حاضر کے تجربات نمایاں ہیں۔ نظم اور غزل دونوں اصناف میں انہوں نے اپنے م...