سحرِ بیاں

مقرر اکاؤنٹ ختم کرنا

سحرِ بیاں ویب سائٹ اور اینڈرائیڈ ایپ کا مقرر اکاؤنٹ اور اس کا ڈیٹا کیسے ختم کریں

سحرِ بیاں پڑھنے اور سننے کے لیے کسی اکاؤنٹ کی ضرورت نہیں۔ اکاؤنٹ صرف اُن مقررین کے لیے ہے جو اپنی آواز میں کلام ریکارڈ کرتے ہیں۔ آپ یہ اکاؤنٹ کسی بھی وقت ختم کر سکتے ہیں۔

ایپ سے خود ختم کریں

  1. سحرِ بیاں ایپ کھولیں اور نیچے «مزید» دبائیں۔
  2. «اپنی آواز میں کلام ریکارڈ کریں» (مقرر اکاؤنٹ) کھولیں۔
  3. سب سے نیچے «اکاؤنٹ ختم کریں» دبائیں اور تصدیق کے لیے اپنا پاس ورڈ لکھیں۔

اکاؤنٹ اسی وقت ختم ہو جاتا ہے۔

درخواست کے ذریعے

اگر ایپ آپ کے پاس نہیں یا آپ لاگ اِن نہیں کر سکتے تو رابطہ فارم سے اسی ای میل ایڈریس کے ساتھ لکھیں جس سے اکاؤنٹ بنایا تھا، اور موضوع میں «اکاؤنٹ ختم کریں» لکھیں۔ ہم تصدیق کے بعد 30 دن کے اندر اکاؤنٹ ختم کر دیتے ہیں اور آپ کو اطلاع دیتے ہیں۔

کیا حذف ہوتا ہے

  • آپ کا نام، ای میل ایڈریس، X (ٹوئٹر) ہینڈل اور پاس ورڈ
  • ایپ کے تمام لاگ اِن (ہر فون سے خودکار لاگ آؤٹ)
  • وہ تمام ریکارڈنگز جو ابھی شائع نہیں ہوئیں (زیرِ جائزہ یا نامنظور) اور ان کی فائلیں
  • پروفائل کی وہ تبدیلیاں جو ابھی منظور نہیں ہوئیں، اور ان کی تصاویر
  • آپ کی اطلاعات (notifications)

کیا باقی رہتا ہے

  • جو ریکارڈنگز منظور ہو کر کلام کے ساتھ شائع ہو چکی ہیں وہ کلام کے صفحے پر رہتی ہیں۔ انہیں ہٹوانے کے لیے بھی رابطہ فارم سے لکھیں۔
  • آپ کا مقرر صفحہ (سحرِ بیاں کی محفلوں میں شرکت کا ریکارڈ) سائٹ کا حصہ ہے؛ اسے ہٹوانے یا اس میں تبدیلی کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

مزید معلومات: پرائیویسی پالیسی۔