ہم عشق بھی گاہ کر کے دیکھا
اللہ پناہ کر کے دیکھا
اس شوخ کو دیکھنے گئے تھے
حسرت سے اک آہ کر کے دیکھا
آنکھوں کا نہیں ہے ٹھیک کوئی
سو دل کو گواہ کر کے دیکھا
وہ چشم نہ ہو سکی ہماری
ہرچند نباہ کر کے دیکھا
تعمیر ہوئی نہ دل کی دنیا
خود کو بھی تباہ کر کے دیکھا
وہ کام کہ تھا نپٹ خرابی
وہ کام بھی گاہ کر کے دیکھا
دنیا سے علاحدگی کا رستہ
دنیا سے نباہ کر کے دیکھا
آفتاب حسین
Hum ishq bhi gaah kar ke dekha
Allah panah kar kar ke dekha
Is shokh ko dekhne gaye the
Hasrat se ik aah kar kar ke dekha
Aankhon ka nahin hai theek koi
So dil ko gawah kar kar ke dekha
Woh chashm na ho saki hamari
Harchand nibah kar kar ke dekha
Ta'meer hui na dil ki dunya
Khud ko bhi tabah kar kar ke dekha
Woh kaam ke tha nipat kharabi
Woh kaam bhi gaah kar kar ke dekha
Dunya se alahidagi ka rasta
Dunya se nibah kar kar ke dekha
آفتاب حسین معاصر اردو شاعری کا ایک معتبر اور منفرد نام ہیں جنہوں نے اپنی فکری گہرائی، داخلی کرب اور جدید حسیت کے ذریعے اردو غزل کو ایک نیا آہنگ عطا...
مکمل تعارف پڑھیں