آفتاب حسین — شاعر کی تصویر

اس کھنڈر پر نئی بنیاد اٹھانا ہے مجھے — آفتاب حسین

شاعر

تعارف شاعری

اس کھنڈر پر نئی بنیاد اٹھانا ہے مجھے

اس کھنڈر پر نئی بنیاد اٹھانا ہے مجھے
آفتاب ایک نیا شہر بسانا ہے مجھے
ڈھونڈھتا رہتا ہوں ہر سمت مفر کی راہیں
اور ہر راہ بھٹکنے کا بہانہ ہے مجھے
اک مرا دل ہے کہ قابو میں نہیں ہے میرے
اور اس شوخ کو بھی راہ پہ لانا ہے مجھے
مجھ سے ہوتا نہیں جو کام کیے جاتا ہوں
مجھ سے بنتی نہیں جو بات بنانا ہے مجھے
میں جو اس کار شب و روز سے کتراتا ہوں
مجھے معلوم ہے سب چھوڑ کے جانا ہے مجھے

Is khandar par nayi bunyaad uthana hai mujhe

Is khandar par nayi bunyaad uthana hai mujhe
Aaftab ek naya shahar basana hai mujhe
Dhoondhta rahta hoon har samt mafar ki raahein
Aur har raah bhatakne ka bahana hai mujhe
Ek mera dil hai ke qaabu mein nahin hai mere
Aur is shokh ko bhi raah pe laana hai mujhe
Mujh se hota nahin jo kaam kiye jaata hoon
Mujh se banti nahin jo baat banana hai mujhe
Main jo is kaar-e-shab-o-roz se katraata hoon
Mujhe maloom hai sab chhod ke jaana hai mujhe

شاعر کے بارے میں

آفتاب حسین

آفتاب حسین معاصر اردو شاعری کا ایک معتبر اور منفرد نام ہیں جنہوں نے اپنی فکری گہرائی، داخلی کرب اور جدید حسیت کے ذریعے اردو غزل کو ایک نیا آہنگ عطا...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام