آفتاب حسین — شاعر کی تصویر

جینے والا ہوں نہ مرنے والا — آفتاب حسین

شاعر

تعارف شاعری

جینے والا ہوں نہ مرنے والا

جینے والا ہوں نہ مرنے والا
اب میں کچھ بھی نہیں کرنے والا
دل میں اک راہ بچھی رہتی ہے
ہے کوئی مجھ سے گزرنے والا
کہاں ڈوبا تھا محبت میں مگر
ہوں کہاں جا کے ابھرنے والا
عشق تھا اور نہیں ہو پایا
اور یہی کام تھا کرنے والا
اندر اندر ہے لگائے ہوئے لام
مجھ میں اک مارنے مرنے والا
میرے بستر پہ پڑا تھا آخر
دل پہ بھی پاؤں نہ دھرنے والا

Jeene wala hoon na marne wala

Jeene wala hoon na marne wala
Ab main kuch bhi nahin karne wala
Dil mein ek raah bichhi rehti hai
Hai koi mujh se guzrne wala
Kahan dooba tha mohabbat mein magar
Hoon kahan ja ke ubharne wala
Ishq tha aur nahin ho paaya
Aur yahi kaam tha karne wala
Andar andar hai lagaye hue laam
Mujh mein ek marne marne wala
Mere bistar pe pada tha aakhir
Dil pe bhi paaon na dharne wala

شاعر کے بارے میں

آفتاب حسین

آفتاب حسین معاصر اردو شاعری کا ایک معتبر اور منفرد نام ہیں جنہوں نے اپنی فکری گہرائی، داخلی کرب اور جدید حسیت کے ذریعے اردو غزل کو ایک نیا آہنگ عطا...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام