آفتاب حسین — شاعر کی تصویر

کنار خواب سے دل کو نکال کر لے جائے — آفتاب حسین

شاعر

تعارف شاعری

کنار خواب سے دل کو نکال کر لے جائے

کنار خواب سے دل کو نکال کر لے جائے
وہ لہر آئے کبھی اور اچھال کر لے جائے
بھرا ہوا ہے پیالہ مئے محبت سے
کنیز دہر سے کہیے سنبھال کر لے جائے
ہمارے دل میں جو کچھ ہے فقط ہمارا نہیں
جو جس کے کام کا ہو دیکھ بھال کر لے جائے
وہ چال وہ ہے کہ چکر میں ڈال دے سب کو
اور آنکھ ایسی کہ دل کو نکال کر لے جائے
ہم اپنے رنگ میں اس کو نہ رنگ پائے تو کیا
ہمیں وہ اپنے ہی سانچے میں ڈھال کر لے جائے

Kinaar-e-khwab se dil ko nikaal kar le jaaye

Kinaar-e-khwab se dil ko nikaal kar le jaaye
Woh lahar aaye kabhi aur uchhaal kar le jaaye
Bhara hua hai pyaala mai-e-mohabbat se
Kaneez-e-dahr se kahiye sambhaal kar le jaaye
Hamare dil mein jo kuch hai faqat hamara nahin
Jo jis ke kaam ka ho dekh bhaal kar le jaaye
Woh chaal woh hai ke chakkar mein daal de sab ko
Aur aankh aisi ke dil ko nikaal kar le jaaye
Hum apne rang mein us ko na rang paaye to kya
Hamein woh apne hi saanche mein dhaal kar le jaaye

شاعر کے بارے میں

آفتاب حسین

آفتاب حسین معاصر اردو شاعری کا ایک معتبر اور منفرد نام ہیں جنہوں نے اپنی فکری گہرائی، داخلی کرب اور جدید حسیت کے ذریعے اردو غزل کو ایک نیا آہنگ عطا...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام