کسی طرح بھی تو وہ راہ پر نہیں آیا
ہمارے کام ہمارا ہنر نہیں آیا
وہ یوں ملا تھا کہ جیسے کبھی نہ بچھڑے گا
وہ یوں گیا کہ کبھی لوٹ کر نہیں آیا
ہم آپ اپنا مقدر سنوار لیتے مگر
ہمارے ہاتھ کف کوزہ گر نہیں آیا
خبر تو تھی کہ مآل سفر ہے کیا لیکن
خیال ترک سفر عمر بھر نہیں آیا
میں اپنی آنکھ کے روزن سے دیکھ سکتا ہوں
وہ پھول بھی جو ابھی شاخ پر نہیں آیا
ابھی دلوں کی طنابوں میں سختیاں ہیں بہت
ابھی ہماری دعا میں اثر نہیں آیا
آفتاب حسین
Kisi tarah bhi to woh raah par nahin aaya
Hamare kaam hamara hunar nahin aaya
Woh yoon mila tha ke jaise kabhi na bichhdega
Woh yoon gaya ke kabhi laut kar nahin aaya
Hum aap apna muqaddar sanwaar lete magar
Hamare haath kaff-e-koozagar nahin aaya
Khabar to thi ke maal-e-safar hai kya lekin
Khayaal-e-tark-e-safar umr bhar nahin aaya
Main apni aankh ke rozan se dekh sakta hoon
Woh phool bhi jo abhi shaakh par nahin aaya
Abhi dilon ki tanaabon mein sakhtiyaan hain bahut
Abhi hamari dua mein asar nahin aaya
آفتاب حسین معاصر اردو شاعری کا ایک معتبر اور منفرد نام ہیں جنہوں نے اپنی فکری گہرائی، داخلی کرب اور جدید حسیت کے ذریعے اردو غزل کو ایک نیا آہنگ عطا...
مکمل تعارف پڑھیں