آل رضا رضا — شاعر کی تصویر

رات بھر فصل بہار آنے کا ساماں ہونا — آل رضا رضا

شاعر

تعارف شاعری

رات بھر فصل بہار آنے کا ساماں ہونا

رات بھر فصل بہار آنے کا ساماں ہونا
صبح پو پھٹتے ہی ہاتھوں میں گریباں ہونا
تم مرا حال نہ دیکھو کہ ملیں گی نظریں
مجھ سے دیکھا نہیں جائے گا پشیماں ہونا
ہجر اور جی کے بہل جانے کی کوشش توبہ
مشکلیں اور بغیر آپ کے آساں ہونا
میری کشتی کو بہرحال ہے موجوں سے لگاؤ
ہو جو ہر موج کو ہے شامل طوفاں ہونا
چھیڑ دی ظلم کی توجیہہ سلامت رہیے
شرم آئی بھی تو آیا نہ پشیماں ہونا
اپنے ہی دل میں کھلے پھول سے کہتا ہے رضاؔ
تو جہاں ہے اسے راس آئے گلستاں ہونا

Raat bhar fasl-e-bahar aane ka saman hona

Raat bhar fasl-e-bahar aane ka saman hona
Subh-e-pau phat'te hi hathon mein gireban hona
Tum mera haal na dekho ke mileingi nazrein
Mujh se dekha nahin jayega pasheman hona
Hijr aur jee ke behal jaane ki koshish tauba
Mushkilen aur bagair aap ke aasan hona
Meri kashti ko beharhal hai maujoñ se lagao
Ho jo har mauj ko hai shamil toofan hona
Chhed di zulm ki taujeeh salamat rahiye
Sharm aayi bhi to aaya na pasheman hona
Apne hi dil mein khile phool se kehta hai Razaؔ
Tu jahan hai use raas aaye gulistan hona

شاعر کے بارے میں

آل رضا رضا

سید آلِ رضا رضا (تخلص: رضاؔ) اردو کے معروف شاعر تھے جو 10 جون 1896ء کو اتر پردیش کے ضلع اناؤ کے قصبہ نبوتنی میں ایک علمی و معزز سادات گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد سید محمد رضا اودھ چیف کورٹ کے اولین ججوں میں شمار ہوتے تھے، جس سے ان کے خاندانی وقار اور علمی ماحول کا اندازہ ہوتا ہے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم کے بعد کنگ کالج لکھنؤ سے 1916ء میں بی ...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام