وقار ضبط یہی دل کو دل بنا کے رہا
جہاں سے درد اٹھا تھا وہیں سما کے رہا
مزاج یار تجھے کیوں وہ اعتبار تھا شاق
یہ آئے دن کا تلون جسے مٹا کے رہا
ہوا کے رخ پہ سنبھل کر چلی تو تھی کشتی
مگر وہ رخ تھا کہ طوفان ہی اٹھا کے رہا
ملال کو تھی یہ ضد اب ترا خیال نہ آئے
خیال آ کے رہا اور ملال جا کے رہا
تم اپنے ساتھ زمانے کو لے کے بدلے ہو
رضاؔ بھی بدلا مگر پاس کیا رضاؔ کے رہا
آل رضا رضا
Waqar-e-zabt yahi dil ko dil bana ke raha
Jahan se dard uthha tha wahin sama ke raha
Mizaaj-e-yaar tujhe kyun woh aetibar tha shaaq
Yeh aaye din ka talawwun jise mita ke raha
Hawa ke rukh pe sambhal kar chali to thi kashti
Magar woh rukh tha ke toofan hi uthha ke raha
Malal ko thi yeh zid ab tera khayal na aaye
Khayal aa ke raha aur malal ja ke raha
Tum apne saath zamane ko le ke badle ho
Raza bhi badla magar paas kya Raza ke raha
سید آلِ رضا رضا (تخلص: رضاؔ) اردو کے معروف شاعر تھے جو 10 جون 1896ء کو اتر پردیش کے ضلع اناؤ کے قصبہ نبوتنی میں ایک علمی و معزز سادات گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد سید محمد رضا اودھ چیف کورٹ کے اولین ججوں میں شمار ہوتے تھے، جس سے ان کے خاندانی وقار اور علمی ماحول کا اندازہ ہوتا ہے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم کے بعد کنگ کالج لکھنؤ سے 1916ء میں بی ...
مکمل تعارف پڑھیں