وقت کا کھیل ہے دلوں کا میل
زندگی اک ظہور ہنگامی
جس طرح پڑھ کے روز کا اخبار
ڈال دیتے ہیں لوگ ردی میں
آدمی کا قیام عرضی بھی
ہے اسی طرح عارضی وقتی
روپ ڈھلتا ہے دھوپ ڈھلتی ہے
پھر بھی یہ کامنا مچلتی ہے
وقت ہو کاش کامنا کا شکار
آخر کار انتشار شعار
بیتے دن کا ہو کوئی بھی اخبار
waqt ka khel hai dilon ka mel
zindagi ek zahoor-e-hangaami
jis tarah padh ke roz ka akhbar
daal dete hain log raddī mein
aadmi ka qiyam arzi bhi
hai isi tarah aarzi waqti
roop dhalta hai dhoop dhalti hai
phir bhi yeh kaamna machalti hai
waqt ho kaash kaamna ka shikar
aakhir kaar intishaar-shiaar
beete din ka ho koi bhi akhbar
کرشنؔ موہن (اصل نام: کرشن لال بھاٹیا) اردو کے معروف اور معتبر شعرا میں شمار ہوتے ہیں، جن کی پیدائش 28 نومبر 1922ء کو سیالکوٹ (برطانوی ہندوستان) میں...
مکمل تعارف پڑھیں