چہرے پر بے ہنگم داڑھی
بغلوں میں بالوں کے گچھے
بد صورت میلا پیراہن
من بھی زنگ آلودہ درپن
میرا جوبن ہپی درشن
اپنے ہم جنسوں کے ہم رہ
گھوم رہا ہوں بازاروں میں
اپنا دشمن ہوں خود سر ہوں
ایک آوارہ سوداگر ہوں
میں کلجگ کا ٹین ایجر ہوں
کرشن موہن
Chehre par be-hangam dadhi
Baghlon mein baalon ke guchhe
Bad-soorat maila pairahan
Man bhi zang aaloodah darpan
Mera joban Hippy Darshan
Apne humjinson ke hamrah
Ghoom raha hoon bazaaron mein
Apna dushman hoon khud sar hoon
Ek awarah saudagar hoon
Main Kaljug ka Teenager hoon
کرشنؔ موہن (اصل نام: کرشن لال بھاٹیا) اردو کے معروف اور معتبر شعرا میں شمار ہوتے ہیں، جن کی پیدائش 28 نومبر 1922ء کو سیالکوٹ (برطانوی ہندوستان) میں ایک علمی و ادبی گھرانے میں ہوئی۔ ان کے والد گنپت رائے بھاٹیا خود بھی شاعر تھے اور “شاکرؔ” کے تخلص سے شعر کہتے تھے، جس کا اثر کرشنؔ موہن کی فکری و ادبی تربیت پر نمایاں طور پر پڑا۔ ابتدائی تعلیم سیالکو...
مکمل تعارف پڑھیں