مدتیں گزریں سمے صحرا بنا تھا
جب اداسی اور تنہائی محیط جاں ہوئی تھی
نوجوانی کے دنوں کی بات ہے
آج پھر مصروفیت کا سیل اتر جانے کے بعد
بعد ایام شباب
گرمیٔ جہد بقا ہے جبکہ اک افسردہ خواب
ہوں اسیر پیچ و تاب
وقف تنہائی ہے دل کرب آشنا ہے
صبح پیری میں سمے صحرا بنا ہے آج پھر
muddatein guzrin samay sehra bana tha
jab udasi aur tanhai muheet-e-jaan hui thi
naujawani ke dinon ki baat hai
aaj phir masroofiyat ka sail utar jaane ke baad
baad-e-ayyaam-e-shabaab
garmee-e-jahd-e-baqa hai jabke ek afsurda khwab
hoon aseer-e-pech-o-taab
waqf-e-tanhai hai dil karb-aashna hai
subh-e-peeri mein samay sehra bana hai aaj phir
کرشنؔ موہن (اصل نام: کرشن لال بھاٹیا) اردو کے معروف اور معتبر شعرا میں شمار ہوتے ہیں، جن کی پیدائش 28 نومبر 1922ء کو سیالکوٹ (برطانوی ہندوستان) میں...
مکمل تعارف پڑھیں