کبھی سوچا ہے کچھ اچھا برا کیا
تو اب رونے کی خاطر سوچنا کیا
مری آنکھوں میں دنیا بھر گئی ہے
میں حیراں ہوں ترا جادو ہوا کیا
اسے اچھا لگا کل ساتھ میرا
وہ تنہائی سے اتنا ڈر گیا کیا
خوشی چہرے سے چھلکی پڑ رہی ہے
تجھے اس خاکداں سے کچھ ملا کیا
نعمان شوق
Kabhi socha hai kuchh achha bura kya
To ab rone ki khaatir sochna kya
Meri aankhon mein duniya bhar gayi hai
Main hairan hoon tera jadoo hua kya
Use achha laga kal saath mera
Woh tanhai se itna dar gaya kya
Khushi chehre se chhalki pad rahi hai
Tujhe us khaakdaan se kuchh mila kya
نعمان شوق (پیدائش: 2 جولائی 1965ء، آرا ضلع بھوجپور، بہار، بھارت) اردو کے اہم معاصر شعرا میں شمار ہوتے ہیں، جو اپنے منفرد اور مابعد جدید اسلوب کے با...
مکمل تعارف پڑھیں