قریب آ کہ ارادے لہو کے دیکھتے ہیں
دہکتی آگ کو ہونٹھوں سے چھو کے دیکھتے ہیں
ادھر اگاتی ہے فصلیں ادھر ڈبوتی ہے
کرشمے ہم بھی تری آب جو کے دیکھتے ہیں
انہیں ہو پروا ہی کیوں پیار کرنے والوں کی
وہ حوصلے تو فقط جنگجو کے دیکھتے ہیں
اک ایک کر کے گھروں کو جلائے جاتا ہے
کرشمے روز کسی صلح خو کے دیکھتے ہیں
ذرا سی دھوپ بدن کو گراں گزرتی ہے
یہ لوگ خواب مگر رنگ و بو کے دیکھتے ہیں
میں جانتا ہوں اذیت پسند لوگوں کو
جو مسکرا کے مناظر لہو کے دیکھتے ہیں
نعمان شوق
Qareeb aa ke iraday lahu ke dekhte hain
Dahakti aag ko honton se chhoo ke dekhte hain
Idhar ugaati hai faslein udhar duboti hai
Karishmay hum bhi teri aab-e-joo ke dekhte hain
Unhein ho parwah hi kyun pyar karne walon ki
Woh hausle to faqat jangjoo ke dekhte hain
Ek ek kar ke gharon ko jalaye jata hai
Karishmay roz kisi sulh-khoo ke dekhte hain
Zara si dhoop badan ko giraan guzarti hai
Yeh log khwab magar rang-o-bu ke dekhte hain
Main janta hoon aziyat pasand logon ko
Jo muskura ke manazir lahu ke dekhte hain
نعمان شوق (پیدائش: 2 جولائی 1965ء، آرا ضلع بھوجپور، بہار، بھارت) اردو کے اہم معاصر شعرا میں شمار ہوتے ہیں، جو اپنے منفرد اور مابعد جدید اسلوب کے با...
مکمل تعارف پڑھیں