نعمان شوق — شاعر کی تصویر

زرد یادوں سے بھر دیا ہے مجھے — نعمان شوق

شاعر

تعارف شاعری

زرد یادوں سے بھر دیا ہے مجھے

زرد یادوں سے بھر دیا ہے مجھے
کس نے ویران کر دیا ہے مجھے
ہفت افلاک سیر کی خاطر
قید رہنے کو گھر دیا ہے مجھے
چکھ لیا اس نے پیار تھوڑا سا
اور پھر زہر کر دیا ہے مجھے
اتنا خالی نہیں رکھا اس نے
لمس بھی خواب بھر دیا ہے مجھے
کام ہی کیا تھا چاہنے کے سوا
تم نے بے کار کر دیا ہے مجھے

Zard yaadon se bhar diya hai mujhe

Zard yaadon se bhar diya hai mujhe
Kis ne veeran kar diya hai mujhe
Haft aflaak sair ki khatir
Qaid rehne ko ghar diya hai mujhe
Chakh liya us ne pyar thoda sa
Aur phir zehr kar diya hai mujhe
Itna khaali nahin rakha us ne
Lams bhi khwab bhar diya hai mujhe
Kaam hi kya tha chahne ke siwa
Tum ne bekar kar diya hai mujhe

شاعر کے بارے میں

نعمان شوق

نعمان شوق (پیدائش: 2 جولائی 1965ء، آرا ضلع بھوجپور، بہار، بھارت) اردو کے اہم معاصر شعرا میں شمار ہوتے ہیں، جو اپنے منفرد اور مابعد جدید اسلوب کے با...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام