ریکارڈ شدہ ایکس سپیس
1 نومبر 2025
اب تو وہ شخص بہت دور تلک ہے مجھ میں (عباس تابش)
مہمان شاعر: عباس تابش
22
سپیکرز
280
سامعین
سپیکرز
عباس تابش — مہمان شاعر
عباس تابش، جن کا اصل نام غلام عباس ہے، 15 جون 1961ء کو میلسی (ضلع وہاڑی) میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم میلسی ہی میں حاصل کی اور بعد ازاں ایف اے پرائیویٹ طور پر مکمل کیا۔ تعلیم کا سلسلہ آگے بڑھاتے ہوئے وہ لاہور منتقل ہوئے، جہاں 1986ء میں گورنمنٹ کالج لاہور سے ایم اے اردو کیا۔ طالب علمی کے زمانے میں ہی ان کی ادبی صلاحیت نمایاں ہوئی اور وہ کالج کے معروف ادبی مجلے راوی کے ایڈیٹر بھی رہے۔ بعد ازاں انہوں نے تدریس کو پیشہ بنایا اور مختلف کالجوں میں اردو کے استاد اور شعبۂ اردو کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ادب کی دنیا میں عباس تابش جدید اردو غزل کے ایک روشن ستارے کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کی شاعری کی بنیاد سادگی، داخلی احساس اور روایتِ غزل سے گہری وابستگی پر قائم ہے، لیکن وہ اپنے عہد کی فکری اور سماجی حساسیت کو بھی بیان کرتے ہیں۔ ان کے نمایاں شعری مجموعوں میں تمہید، آسمان، مجھے دعاؤں میں یاد رکھنا، پروں میں شام ڈھلتی ہے، رقصِ درویش، شجر تسبیح کرتے ہیں اور انتخابی مجموعہ سلسلۂ دلداری شامل ہیں...