ریکارڈ شدہ ایکس سپیس 14 نومبر 2025

یہ مجھے چین کیوں نہیں پڑتا ، ایک ہی شخص تھا جہان میں کیا (جون ایلیا)

مہمان شاعر: جون ایلیا

18
سپیکرز
247
سامعین

سپیکرز

کسی سپیکر کو منتخب کریں — ان کا پیش کردہ کلام نیچے

جون ایلیا — مہمان شاعر

اردو ادب کی تاریخ میں بہت کم ایسی شخصیتیں گزری ہیں جن کی زندگی خود ایک صدی بھر کا موضوع ہو، اور جون ایلیا ان معدودے چند ناموں میں سے ایک ہیں۔ 14 دسمبر 1931ء کو امروہہ جیسے علم و تہذیب کے امین شہر میں پیدا ہونے والے سید حسین جعفری، یعنی جون ایلیا کا تعلق ایک نہایت ممتاز عالم گھرانے سے تھا۔ ان کے والد سید شفیق حسن ایلیا عربی، فارسی اور منطق کے استاد،نجومی، شاعر اور ایک ہمہ گیر علمی شخصیت تھے۔معروف صحافی رئیس امروہوی اور فلسفی سید محمد تقی انکے بھائی تھے۔ یہی وہ گھر تھا جہاں بچپن سے جون کے گرد فلسفہ، تاریخ، منطق، فلکیات، ادب، سائنس اور زبانوں کی کتابیں یوں بکھری رہتیں جیسے دنیا کا سارا علم چند کمروں میں سمو دیا گیا ہو۔وہ خود کہتے تھے کہ "میری پہلی وحشت فلسفہ ہی تھی"، اور یہ عجیب و غریب بات سچ بھی تھی—کیونکہ انہوں نے آٹھ برس کی عمر میں فلسفیانہ متون پڑھنا شروع کر دیا تھا۔ عربی، فارسی اور منطق ان کی مادری زبانوں کی طرح تھیں، مگر حیرت انگیز طور پر انہوں نے عبرانی اور سنسکرت بھی خود سے سیکھی۔ ر...

مکمل تعارف اور کلام ‹