غزل 5 اشعار

کبھی تری کبھی اپنی حیات کا غم ہے

Kabhi Teri Kabhi Apni Hayat Ka Gham Hai

کبھی تری کبھی اپنی حیات کا غم ہےہر ایک رنگ میں ناکامیوں کا ماتم ہے

خیال تھا ترے پہلو میں کچھ سکوں ہوگامگر یہاں بھی وہی اضطراب پیہم ہے

مرے مذاق الم آشنا کا کیا ہوگاتری نگاہ میں شعلے ہیں اب نہ شبنم ہے

سحر سے رشتۂ امید باندھنے والےچراغ زیست کی لو شام ہی سے مدھم ہے

یہ کس مقام پہ لے آئی زندگی راہیؔکہ ہر قدم پہ عجب بے بسی کا عالم ہے

— احمد راہی

فرہنگ

اضطرابِ پیہم — مسلسل بے چینی و بے قراری
مذاقِ الم آشنا — دکھ سے آشنا طبیعت یا مزاج
رشتۂ امید — امید کا تعلق یا بندھن

تشریح

اس غزل میں محبوب کی جدائی اور اپنی زندگی کی ناکامیوں کے غم کا بیان ہے۔ شاعر کہتا ہے کہ اسے کبھی محبوب کا اور کبھی اپنی حیات کا غم ستاتا ہے اور ہر پہلو سے ناکامی کا ماتم ہے۔ لہجہ دکھ، مایوسی اور بے بسی کا ہے۔ آخری شعر میں زندگی کے ہر قدم پر بے بسی کے عالم کا اظہار نمایاں ہے، جس میں شاعر اپنی موجودہ کیفیت پر حیرت اور افسوس ظاہر کرتا ہے۔