غزل 6 اشعار

کوئی بتلائے کہ کیا ہیں یارو

Koi batlaye ke kya hain yaro

کوئی بتلائے کہ کیا ہیں یاروہم بگولے کہ ہوا ہیں یارو

تنگ ہے وسعت صحرائے‌ جنوںولولے دل کے سوا ہیں یارو

سرد و بے رنگ ہے ذرہ ذرہگرمئ رنگ صدا ہیں یارو

شبنمستان گل نغمہ میںنکہت‌ صبح وفا ہیں یارو

جلنے والوں کے جگر ہیں دل ہیںکھلنے والوں کی ادا ہیں یارو

جن کے قدموں سے ہیں گلزار یہ دشتہم وہی آبلہ پا ہیں یارو

— احمد راہی

فرہنگ

صحرائے جنوں — جنون اور دیوانگی کا بیابان
شبنمستان — شبنم کی جگہ، شبنم سے بھرا مقام
آبلہ پا — جس کے پاؤں میں چھالے پڑے ہوں

تشریح

اس غزل میں شاعر پوچھتا ہے کہ ہم کون ہیں، اور خود کو بگولے یا ہوا سے تشبیہ دیتا ہے۔ جنون کا صحرا اس کے لیے تنگ ہے کیونکہ دل کے ولولے اس سے بھی بڑھے ہوئے ہیں۔

ایک نمایاں شعر میں وہ کہتا ہے کہ جن کے قدموں سے یہ دشت گلزار بن گئے، ہم وہی آبلہ پا ہیں۔ شاعر کا لہجہ پرجوش اور خود اعتمادی سے بھرا ہوا ہے، جس میں عشق، جدوجہد اور قربانی کا جذبہ نمایاں ہے۔